پاکستان اور بھارت کے سیاسی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 24 جولائی 2014ء کو جیل میں ہلاک ہونے والے ماہی گیر کی لاش واپس بھارت بھیجی جائے۔بھارتی ماہی گیر کا نام بالا نارئن سنگڈے ہے اور اس کا تعلق بھارتی گجرات کے گاؤں ساناری سے ہے۔پاکستان فشر فورم کے مصطفی گرگازی نے سرحد کے دونوں جانب وکلاء سے ملاقات کر کے ان پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں کاغذی کاروائی جلد از جلد مکمل کر لیں۔بھارتی ذرائع سے معلوم ہواہے کے بھارتیہ ہائی کمشن کو سنگڈے کی موت کے بارے میں 28 جولائی کو مطلع کردیاگیا تھا۔







0 comments:
Post a Comment