پاکستان کی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 11 سے 14 ستمبر تک دہلی میں پرگتی میدان میں پاکستانی طرز زندگی پر مبنی عالیشان پاکستانی نمائش کے دوسے ایڈیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نمائش میں پاکستان کی انتہائی معیاری مصنوعات جن میں ٹیکسٹائیل مصنوعات ، فرنیچر ، انجینرنگ کا سامان ،دستی مصنوعات ، جیولری، ماربل کی مصنوعات سر فہرست ہیں۔ان میں بعض انتہائی اہم برانڈ بھی شامل کیے گئے ہیں۔اور اس نمائش میں پاکستانی کم و بشن 600 تاجر حصہ لے رہے ہیں۔اس نمائش کے ذریعے پاکستانی مصنوعات بھارت کو برآمد کرنے اور بھارت میں اپنی مارکیٹ کی وسیع نمائش کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر موسیقی کی ایک شام اور ایک آرٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی شف بھی اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔اور ممتاز بھارتی تجارتی ادارے اسے نمائش میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔







0 comments:
Post a Comment